شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)فیصل آباد روڈ پر ڈھایا موڑ کے نزدیک تیز رفتار گا ڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاوید احمد جا ں بحق ہوگیا ، دریں اثناء نارووال رود پر مہتا سوجا کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے کار سوار ایک شخص اسلم جان بحق اوراسکے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔