• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان کی شاندار کارکردگی کا انعام، ڈاربی شائر کے کپتان مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اوپنر شان مسعود کی کوئی جگہ نہیں ہے ، مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود وہ سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو متاثر  نہیں کرپائے۔ البتہ شاندار کارکردگی کے انعام کے طور پرڈاربی شائر کائونٹی نے ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر  نے  منگل کوسیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی بار کپتانی کی اور  19 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔ وہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں جمعہ کو پہلی بار ڈاربی شائر فیلکنز کی کپتانی کریں گے۔ شان مسعود انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں کسی کائونٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے۔ اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کرچکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید