• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکشن سمیت تمام فیصلے میرٹ پر، انٹرنیشنل لیگ کرائینگے، طارق بگٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے اسلام آباد میں اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن سمیت تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے۔ فنڈز کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انٹرنیشنل سطح کی لیگ کرانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ، ایف آئی ایچ سے درخواست کریں گے کہ وہ انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان بھیجیں ۔ ادھر کراچی میں جاری ایک اور کیمپ میں دوسرے گروپ نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر سے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔ کیمپ کے اختتام پر سلیکشن کمیٹی کے ممبر اولمپئن ناصر علی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہو گئے ہیں ، آپس میں کمبی نیشن بھی بن رہے ہیں، دوچار روز میں اذلان شاہ کپ کیلئے فائنل کمبی نیشن بنالیں گے، کیمپ سے ہمیں تین سے چار بہترین کھلاڑی ملے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید