سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 2ٹریکٹر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں ڈیک لگا کر ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 2ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں فاروق اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔