• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں قائم مقام وزیراعظم کی گنجائش نہیں،شاہ محمود

No Provision Of Acting Pm In Constitution Shah Mehmood
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتےہیں آئین میں قائم مقام وزیراعظم کی گنجائش نہیں، شاید ویڈیو لنک سے وزیراعظم کی شرکت قانونی تقاضا پورا کردے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نواز شریف کا آپریشن خیریت سے ہو۔ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کابینہ کی صدارت کوئی اور کرسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے بھی کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیراعظم کا ہونا ضروری نہیں۔

ادھرترجمان وزیراعظم ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم رخصت پر جاسکتے ہیں ۔ وزیراعظم کی تنخواہ، الاؤنسز اور استحقاق ایکٹ 1975 کی دفعہ 12 ون وزیراعظم کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران رخصت پر جانے کی اجازت دیتی ہے ۔ وہ صحت یا نجی امور کی وجوہات پر ایک ساتھ یا مختلف اوقات میں تین ماہ تک چھٹی لے سکتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 90 کے تحت وفاقی حکومت وزیراعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہے اور وزیراعظم وفاق کے چیف ایگزیکٹو ہیں جو براہ راست یا وفاقی وزراء کے ذریعے کام کرسکتے ہیں۔ ایسے میں آئین و قانون کےتحت کسی کو وزیراعظم نامزد کرنے کی ضرورت نہیں ۔
تازہ ترین