• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کاظمی کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا، تفتیشی افسر

سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے نمرہ کاظمی کے تاحال لاپتا ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی جانب سے سماعت کی گئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمرہ کاظمی کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے، تونسہ شریف کے دیئے گئے پتے پر چھاپہ مارا تھا مگر معلوم ہوا یہ یہ اٹھارہ سال پرانا پتہ ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا نمرہ کاظمی کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کی تھانوں میں بے عزتی کرنا کام رہ گیا آپ لوگوں کا، دونوں بچیاں بازیاب نہیں ہو رہیں، آپ اصل میں کام کرنا نہیں چاہتے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی عزت کرتے ہیں مگر صورتحال مختلف ہے، خدا اس ملک کو چلا رہا ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ  164 کے بیان کے بعد یہاں بیان بھی ضروری ہے۔

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر لڑکے، لڑکی کی ویڈیوز موجود ہیں،

بعد ازاں عدالت کی جانب سے 27 مئی، جمعے کو11 بجے ہر صورت نمرہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید