• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: درخشاں میں اے ایس ایف فاؤنڈیشن کا سابق عہدیدار قتل

کراچی کے علاقے درخشاں میں اے ایس ایف فاؤنڈیشن کے سابق عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سید طارق شاہ کو درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔

پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ فائرنگ سے ہلاکت کی واردات باہمی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔

درخشاں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کا کوئی دوست ملنے کے لیے گھر پر آیا تھا، مقتول طارق شاہ نے اپنی ملازمہ کو اپنے دوست کے آنے اور دروازہ کھولنے کا کہا۔

پولیس کے مطابق ملازمہ نے دروازہ کھولا جوں ہی مہمان اندر آیا اور طارق شاہ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید