• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا 2 دن سے حکومت، اداروں سے رابطہ، فیس سیونگ مانگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حکومت اور اداروں سے 2 دن سے رابطوں میں تھےاور فیس سیونگ مانگ رہے تھے۔

حکومتی ذرائع نے گزشتہ 2 روز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے حکومت اور اداروں سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطوں میں درمیانی راستہ نکالنے اور فیس سیونگ کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی درخواست کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے لیے 7، 8 ماہ بعد کی ہی تاریخ دے دی جائے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا معاملہ پارٹی قائد نواز شریف کے سامنے رکھا تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کے انکار کے بعد پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں نے اس حوالے سے اداروں سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے اداروں سے ملک احمد خان اور احسن اقبال کے ذریعے بات چیت کی درخواست کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےاداروں سےحکومت سےبات کرکے اس صورتحال سے محفوظ راستہ مانگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےایک بار پھر پی ٹی آئی کو محفوظ راستہ دینے سے انکار کردیا اور تجویز دی کہ عمران خان خود مذاکرات کی خواہش کا اعلان کریں۔

قومی خبریں سے مزید