• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کردیا گیا، جس کے بعد وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جدوجہد کے لیے  کارکنان کے پاس مریدکے پہنچ رہا ہوں۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ شیخوپورہ، مریدکے، نارووال کے عوام جلد باہر نکلیں، ہم ہر رکاوٹ عبور کرکے اسلام آباد عمران خان کے پاس پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا  تھا  کہ گرفتاری کے بعد اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا  کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید