• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بیشتر سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں، سراج الحق

Most Of Political Parities Involved In Corruption Siraj Ul Haq
امیر جماعت ا سلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں کرپشن،پاناما لیکس اورآف شور کمپنیز میں ملوث ہیں۔

انہوں نے یہ بات چترال پولو گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسے میں موجود تھی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تحریک خاتمےتک جاری رہے گی،ملک کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں کرپشن،پاناما لیکس اور دیگر آف شور کمپنیز میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر کوئی سیاسی پارٹی کرپشن سے پاک ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے،عوام ان کا ساتھ دیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں۔
تازہ ترین