• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ملکی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنید خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ مجھے ملکی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنید خان نے کہا کہ کسی ایک سیاست دان پر تنقید کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اپوزیشن کے حق میں ہوں۔ جنید خان نے کہا کہ میں یہ واضح کرتا چلوں کہ میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور نہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی ہے، حقیقی ترقی انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سخت محنت اور سبقت حاصل کرنی چاہیے اور آس پاس کے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ پاکستانی فنکار نے مزید کہا کہ اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک ترقی نہیں کرے گا، اگر آپ خود پر یقین رکھیں گے ترقی ہوگی۔

دل لگی سے مزید