• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے مداح لڑکی نے شادی ملتوی کردی

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے لیے ان کی ایک سر پھری مداح نے اپنی شادی ہی ملتوی کردی۔کچھ روز قبل عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسر ٹہوا جس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کنسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ساتھ ہی عاطف مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟

دل لگی سے مزید