• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول سبسڈی کے خاتمے پر IMF قسط جاری کریگا،خبر ایجنسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے فیول سبسڈی ختم کرنے پر آئی ایم ایف 90 کروڑ ڈالر قسط جاری کرے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ دوحا مذاکرات میں خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف حکام چاہتے ہیں کہ پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے، ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا، فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے، پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام پرامید ہیں کہ شہبازشریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے۔

پاکستان نے معیشت پر مشاورت کےلئے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے، 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے، فیول سبسڈی خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثر کرے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید