• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن یوکرین میں تمام مقاصد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین میں اپنے تمام اسٹریٹیجک مقاصد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ وہ ایسی جنگ میں امن ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے جو وہ جیت نہیں سکتے۔ روسی صدر پیوٹن کا ڈکٹیٹ کیا ہوا امن نہ تو یوکرین تسلیم کرے گا اور نہ ہی ہم تسلیم کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازے لگائے جب کہ یوکرین نے اپنی سرزمین کا متاثر کن دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بالکل واضح ہے، روسی صدر پیوٹن کو یہ جنگ نہیں جیتنی چاہیے، انہیں یقین ہے کہ روسی صدر یوکرین کی جنگ جیت نہیں سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید