• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں جلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگادیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سےجلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگادیے گئے، جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں جلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے۔

جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ ہم  نے اسلام آباد کو ہمیشہ کلین اور گرین بنانے کی کوشش کی ہے، اگر اسلام آباد ہرا بھرا ہوگا تو پوری دنیا میں اس کا اچھا امیج ہوگا۔

 میاں اسلم نے کہا کہ احتجاج میں درختوں کو آگ لگانا اور پھولوں کو جلا دینا کیسا احتجاج ہے، جن درختوں کو جلایا گیا ان کو بڑا ہونے میں 10 سے 15 سال لگتے ہیں۔

 رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ 10 سال کی عمر کو چند منٹوں میں آگ لگا کر جلا دینا کہاں کا انصاف ہے، جس جماعت کے کارکنوں نے ایسا کیا وہ اپنے کارکنوں کو اس حوالے سے سمجھائے۔

قومی خبریں سے مزید