• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کو فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ’ایکسی لینس ان سنیما‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کو فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ’ایکسی لینس ان سنیما‘ ایوارڈ سے نوازدیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین کو سینما کے شعبے میں شاندار کام کرنے پر فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ’ایکسی لینس ان سنیما‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔امریکی اداکار اور پروڈیوسر ونسنٹ ڈے پال نے نواز الدین کو یہ ایوارڈ دیا ہے۔نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’مجھے فرنچ رویرا فلم فیسٹیول میں ’ایکسی لینس ان سنیما‘ ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے،اس ایوارڈ نے فیسٹیول کی شاندار شام کو اور بھی خاص بنا دیا،دنیا بھر کے عظیم سینما فنکاروں کے ساتھ یادگار وقت گزارا جو ایک خوبصورت احساس تھا‘۔

دل لگی سے مزید