اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اداکار جمال شاہ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے درختوں کو آگ لگانے کے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمال شاہ نے کہا کہ ʼمیں نے کہا تھا تمام پارٹیوں کو باہر نکلنا چاہیے تھا تاکہ حقیقی عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوتا اور بیچارے درخت ایسے نہ جلتے۔ایک صارف کی جانب سے اس واقعے کا سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا گیا جس پر اداکار نے تبصرہ کیا کہ ʼدرخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوموٹو ہو۔واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی تھی۔پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔