• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھی، چینی کیلئے پیکج لیکر آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بہت جلد گھی اور چینی کے لئے پیکج لیکر آ رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا، ڈالر بےقابو ہوگیا ہے، معاشی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، روز روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نےکسی کو اعتماد میں لیے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں، لوگوں کو احساس ہو گا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلاؤ گھیراو کیا گیا، آگ لگائی گئی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو بھی زخمی کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے بتایا کہ کانسٹیبل جاوید کو شہید پیکیج دیا جائے گا،عمران خان جوبھی کال دیتے رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپےتک کمی کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید