ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایڈہاک انتظامیہ نے مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی میں نئے مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے تقرر کی منظوری دے دی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق کو چار برس کے لے نیا ای ڈی مقرر کیا گیا ہے، اس تقرری کی منظوری ایچ ای سی کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں چار امیدواروں سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق، اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد کھنڈ اور سائنس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر شاہد بیگ شامل تھے۔
قائم چیئرمین/ وفاقی سیکریٹری تعلیم نے اجلاس میں بتایا کہ ڈاکٹر زاہد کھنڈ اور شاہد بیگ کے کلیئرنس مسائل تھے جس پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق کے ناموں پر غور کیا گیا اور بطور ای ڈی ڈاکٹر ضیا الحق کے نام پر اتفاق کیا گیا۔