• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے اسکول میں طالبات نے زمین پر بیٹھ کر امتحان دیا


کراچی میٹرک بورڈ کی نا اہلی کے باعث ملیر کے ایک امتحانی سینٹر میں سیکڑوں طالبات زمین پر بیٹھ کر امتحان دینے پر مجبور ہیں۔

ملیر کے علاقے مراد میمن گورنمنٹ اسکول میں طالبات کے بیٹھنے کی گنجائش 450 سے 500 ہے، میٹرک بورڈ نے 800 سے زائد طالبات کا سینٹر اس اسکول میں قائم کردیا۔

300 سے زائد طالبات زمین پر بیٹھ کر امتحان دینے پر مجبور ہیں۔

طالبات کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم ہےاوپر سے 50 بچوں کے لیے صرف ایک پنکھا ہے، بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی پریشانی میں پرچہ بھی ٹھیک نہیں ہو پاتا۔

آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اسلامیات اور اخلاقیات کا پرچہ تھا۔

قومی خبریں سے مزید