پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی مخالفت کردی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ تازہ مینڈیٹ لے کر آنے والی نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
دوسری طرف مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیے ہیں، اسے لے کر چل رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت آئی ایم ایف کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بہتر کرکے آگے جانا ہے۔