• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کے بڑھتے مسائل کے حل کیلئےآگاہی ورکشاپ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی ضلع ملتان کے زیر اہتمام اور محکمہ تعلقات عامہ کے تعاون سے چیمبر آف کامرس ہال میں آبادی کے بڑھتے مسائل کے حل بارے میڈیا آگاہی ورکشاپ ہوئی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ماجد شاہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی آبادی ہے،خاندان اور وسائل کے درمیان توازن قائم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،تعلیمی پسماندگی،بے روز گاری،مہنگائی اور وسائل کی کمی آبادی بڑھنے کے نتائج ہیں،صوبہ بھر کے منتخب 10 اضلاع کی طرح محکمہ بہبود آبادی ملتان نے ضلع ملتان میں بھی 130 علماء کرام کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید