• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ڈھول کی تھاپ میں بندر کا جنازہ اور تدفین


ہندو مذہب میں دیوتا کا درجہ رکھنے والے بندر کا پڑوسی ملک بھارت میں ڈھول تاشے کے ساتھ روایتی جنازہ اور تدفین کی گئی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشیوں نے ایک بندر کا جنازہ اٹھایا  جو بجلی کا کرنٹ لگنے سے مر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو میوزک بینڈ کے ساتھ بندر کا جنازہ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایک شخص بندر کی لاش کو کپڑے میں لپیٹے ہوا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا تھا کہ جانوروں کی آخری رسومات کی ادائیگی کرنا محکمہ جنگلات کا کام ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے۔

مقامی تاجروں نے کہا کہ بعد میں جنگلات کے اہلکاروں نے مشورہ دیا کہ شہری بندر کی آخری رسومات ادا کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد ہم تاجروں نے بندر کی آخری رسومات روایتی طریقے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں گاؤں کے کچھ مکینوں نے روایات کے مطابق پورے احترام کے ساتھ لاش کو دفنایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید