اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے آئی جی پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا یہ پولیس نہیں رانا ثنا اللہ نے اپنے غنڈے رکھے ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد خورشید نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور اس وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر کو ہٹایا جائے۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہم پشاور جانا چارہے تھے پولیس نے کہا آپ واپس جائیں، ایس ایس پی رینک کے آفیسر نے کہا واپس جائیں ورنہ آپ نقصان اٹھائیں گے، باقی تمام سیاسی جماعتوں کے وزرائے اعلی بھی ریلیوں میں شامل ہوتے رہے ہیں۔