• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی و بجلی کی عدم فراہمی، شرافی گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شرافی گوٹھ کے مکینوں نے مظاہرہ کیا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی دارالعلوم روڈ پر شرافی گوٹھھ کے مکینوں نے ہفتہ کو علاقے میں پانی اور بلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کبھی لوڈ منیجمنٹ اور کبھی فالٹ کے نام پر انھیں کو پریشان کیا جارہا ہے، بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم فراہمی نے زندگی مزید اجیرن کردی ہے ۔ مظاہرے کے باعث مذکورہ شاہراہ اور اسکے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید