• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بارشوں سے قبل 41 بڑے اور 514 چھوٹے نالوں کی صفائی کا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بارشوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے مطلوبہ مشینری ، تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملے کی تعیناتی کا ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی اور برساتی نالوں میں بند مقامات پرپانی کی نکاسی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت جائزہ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ اسی ہفتہ کے اواخر تک نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی تیاریوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں مشقیں کی جائیں گی برساتی نالوں کے بند مقامات کو کھولنے کے کام کا بھی معائنہ کی جائے گا ،سینئر ڈائریکڑ بلدیہ عظمی مظہر خان نے اجلاس کو بتا یا کہ بلدیہ عظمی مجموعی طور پر 41بڑے اور 514چھوٹے نالوں پر صفائی کا کام کر رہی ہے ، ان میں اورنگی نالہ، بلدیہ نالہ ، موچھ گوٹھ نالہ، شیر شاہ نالہ، مچھر کالونی نالہ، سولجر بازار نالہ،فلک ناز نالہ، کٹ نالہ اور ناگن چورنگی نالہ شامل ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید