• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 8 داتا نگر مدینہ مسجد کے قریب گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 17 سالہ احمر ولد طاہر جاں بحق ہوگیا جسے پہلے قریبی اسپتال بعد ازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹز سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید