• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15سالہ لڑکے کی جھوٹے مقدمے میں نامزدگی، ایس ایچ او کیخلاف انکوائری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیخ عباس مہدی نے 15 سالہ لڑکے کو جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنے پر مقدمے کے تفتیشی افسر،مدعی اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ایس ایچ او عزیز بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین کے خلاف انکوائری اور محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کو خط لکھ دیا گیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی ایسٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں، اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کے بعد دس دن کے اندر رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید