• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود ہلاک

ڈاکار (نیوز ڈیسک) افریقی ملک سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سینیگال کے اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں پیش آیا۔ سینیگال کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیرصحت نے آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہرپہلوسے تفتیش کی جائے گی۔سینیگال کے صدر نے بھی واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدرردی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سینیگال کے ڈائریکٹر سیدی غسامہ نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک بھر کے اسپتالوں میں نیونٹولوجی سروسز کے معاینے اور وہاں کے نظام کو جدید بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ذمے داروں کا تعین کرکے مجرموں کو سزا دیں۔ اس سلسلے میں ایک آزاد انکوائری کمیشن قائم کیا جانا چاہیے اور واقعے کے کسی ذمے دار کو نہیں چھوڑا جائے، خواہ وہ ملک میں کسی بھی عہدے پر کیوں نہ ہو۔
یورپ سے سے مزید