گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹر ز کے نمائندوں کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں محکمہ بلڈنگ ، ہائی وے ،پبلک ہیلتھ ،جی ڈی اے ،واسا ، لوکل گورنمنٹ ،ایریگیشن ،پاک پی ڈبلیو ڈی اور پی ایچ اے کے کنٹریکٹرز نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور متفقہ طور پر گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں چیئرمین سیف اللہ مانگھٹ صدر ، سیف اللہ گھمن ،نائب صدور حاجی عرفان ،یاسر گورائیہ ،عاطف دوگل ،رانا منظور ،شاہد مغل ، طارق گورائیہ ، شیخ شاہد ، پیر بوٹے شاہ اوررانا صابر منتخب ہو ئے۔