گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) مجرمان اشتہاری اور نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 11مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے، 273موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن میں 17موٹر سائیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔ دوران چیکنگ 4 پسٹل، 1رائفل، 500گرام ہیرؤئن، 1 کلو گرام چرس اور23لٹر شراب بھی برآمد کر لی۔