گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے گذشتہ روزوزیر آباد اور احمد نگر روڈ کادورہ کیا اور ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انسپکٹر نصیر احمد باجوہ ‘ٹریفک وارڈن احسن ‘لیڈی وارڈن صائمہ احسان و لیڈی وارڈن آسیہ کو بہتر ڈیوٹی پر شاباش دی اور کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے مزید جانفشانی سے کام کیا جائے۔