• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شنگھائی کی حکومت کا یکم جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

چین کے شہر شنگھائی کی حکومت نے دو ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن یکم جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق شنگھائی میں لاک ڈاؤن بدھ کی رات سے ختم کردیا جائے گا، اور نجی گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق کم خطرے والے علاقوں کے لوگ آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں گے، بس اور ریل ٹرانسپورٹ آپریشنز بھی یکم جون سے شروع ہوجائیں گے۔

شنگھائی میں کورونا وبا پھیلنے پر یکم اپریل کو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید