• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا آپریشن کرا دیا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا علاج شروع کرادیا۔بھارت میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کےچار ہاتھ اور پیر ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سونو سود بچی کی مدد کیلئے آگے آگئے۔ انہوں نے بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ، اس کی سرجری شروع ہوچکی ہےا ور اب بس دعاؤں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سونو سود اس وقت میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے مختلف شہروں میں پھنس جانے والے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کا بیڑا اٹھایا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ کورونا کی وبا میں پوری طرح متحرک رہے اور لوگوں کی مدد کرتے رہے۔سونو سود نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز ساؤتھ انڈین فلم سے کیا تھا۔ اس کے بعد سونو سود نے ہندی فلموں کا رخ کیا۔ سونو سود بولی وڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی کافی سرگرم ہیں۔ سونو سود نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔سونو سود ان دنوں فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار، مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بنی یہ فلم 3 جون 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دل لگی سے مزید