• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کی اپریل میں شادی کیوں نہ ہوسکی تھی؟

دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ جانے والے بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ اتوار قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا رواں سال نومبر میں ’اماندیپ کور‘ نامی لڑکی سے شادی کرنے والے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سدھو کا رشتہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی، اماندیپ کور سے دو سال قبل طے پایا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کا بتانا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کی شادی کی تاریخ پہلے اپریل 2022ء میں طے پائی تھی، بعد ازاں مارچ میں سدھو موسے والا کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں ہار جانے پر شادی نومبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔

سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید