شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے منڈی صفدر آباد اور حدو کے میں کارروائی کرتے ہوئے ندیم اور اکرم وغیرہ سات دکانداروں کو ناقص جوس فروخت کرنے اور اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔