• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر کی آواز میں ڈرامے دل آویز کے ٹائٹل سانگ کو پسندیدگی حاصل

کراچی (این این آئی)پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے ڈراموں کے او ایس ٹی کی دنیا میں دھماکے دار انٹری دے دی۔ڈرامے ʼدل آویزʼ کے گیت قرار قرار دے سائرہ پیٹر اور شوکت نبیل کی آواز میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ یورپ میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے اوپیرا کے انداز میں پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹی گانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تین ڈراموں کے ٹائٹل سانگ میری آواز میں پسند کیے جارہے ہیں، مجھے ڈرامے دل آویز کے ٹائٹل سانگ کا بولی وڈ سے شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈراما پروڈکشن میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہے، دل آویز کے ٹائٹل سانگ کو نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے۔سائرہ نے کہا کہ ان دنوں ایک دو پاکستانی گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں، بہت جلد میری آواز پردہ اسکرین پر سنیں گے، پلے بیک گائیکی کا اپنا لطف ہے۔

دل لگی سے مزید