شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نواحی گاؤں فیض پور میں پولیس کی موجودگی میں ناقص منصوبہ بندی کی بناء پر قتل کیس کا اشتہاری ملزم سلیمان فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کے دو رشتہ داروں زوہیب اور افضل کے خلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔