سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں 12افراد زخمی ہو گئے۔ سیالکوٹ ساہووالہ روڈ پر عشرت، کنگرہ روڈ پر تبسم، کینٹ روڈ پر محسن، سمبڑیال روڈ پر اورنگ زیب، چٹی خانقاہ حاجی پورہ روڈ پر نعمان، ڈسکہ روڈ پر شہباز، عدالت گڑھا روڈ پر عثمان اور جاوید، لاری اڈہ روڈ پر شہباز، راجکو فیکٹر ی کے قریب ندیم، سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر منڈہیر شریف کے قریب مہوش اور بلال سمیت بارہ افراد مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔