• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی لیب میں ہوا اور اُن کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار پایا گیا۔

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کرکے ری ماڈل کیا گیا، جس کے بعد آئی سی سی لیب میں فاسٹ بولر کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔

ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو بڑی راز داری میں کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے، پاکستانی کوچز پرامید ہیں کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔

باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹوں میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا، جس کے باعث بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قومی امکان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید