• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے کونسا نیا فیچر متعارف کروایا؟

مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد ہی صارفین کو 90 سیکنڈز تک کی ریلز (reels) ریکارڈ کرنے کی اجازت دے گا۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر ریلز ریکارڈ کرنے کا دورانیہ پہلے 60 سیکنڈ تک محدود تھا۔ Reels کو تقریباً دو سال قبل لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے، یہ پہلا موقع ہے کہ انسٹاگرام نے اپنے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم Reels کے لیے ٹائم فریم میں توسیع کی ہے۔

انسٹاگرام نے کئی دیگر فیچرز بھی شامل کیے ہیں، جیسے ٹیمپلیٹس، انٹر ایکٹو اسٹیکرز، تازہ ساؤنڈ ایفیکٹس اور آپ کی اپنی آڈیو امپورٹ کرنے کی صلاحیت۔

نئی خصوصیات کے ساتھ تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے لیے دستیاب ہے، اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے لیے صارفین آسانی سے اپنے متعلقہ پلے اسٹورز پر جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے میٹا کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ آپ کو اپنے بارے میں مزید اشتراک کرنے، پردے کے پیچھے اضافی کلپس فلمانے اور اپنے مواد کی باریکیوں کو مزید گہرائی میں تلاش کرنے کے لیے زیادہ وقت ملے گا۔

انسٹاگرام نے یہ بھی کہا کہ صارفین اب براہ راست انسٹاگرام ریلز میں اپنا آڈیو امپورٹ کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ کسی بھی ویڈیو سے کمنٹری یا بیک گراؤنڈ ساؤنڈ شامل کرنے کے لیے امپورٹ آڈیو فیچر استعمال کریں جس کا دورانیہ کیمرہ رول پر کم از کم پانچ سیکنڈز ہو۔

بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم Reels پر تفریح ​​کرنے کے لیے نئے طریقے بنانے میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے، ہم یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے کہ آپ کیا لے کر آتے ہیں اور آپ ان نئے ٹولز کو کس تخلیقی طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید