• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں: نیہا ککڑ


بھارت کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی میوزک کی مداح ہیں۔

سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کا ہے۔

ویڈیو میں نیہا ککڑ کو پاکستانی میوزک، گلوکاروں اور ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

نیہا ککڑ نے کہا کہ مجھے عاطف اسلم سمیت دیگر پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کے لیے شکرگزار ہوں۔

نیہا ککڑ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ سرحد پار یعنی پاکستان میں لوگ مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید