• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ سے جھلس کر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے پٹھانے، بریکوٹ کے علاقے ابالا، کبل کے علاقے سیگرام جبکہ تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے پہاڑوں کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

حکام نے کہا کہ ریسکیو اہلکار، انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ بجھانے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ سہولتوں کی کمی بھی آگ بجھانے کے عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ 

انتظامیہ کے مطابق حیران کن طور پر مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں آگ ایک ساتھ لگی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید