آنجہانی بھارتی اداکارہ فلم ’دیوانہ‘ کی شوٹنگ کے موقع پر پروڈیوسر کی ڈانٹ سے بچنے کےلیے گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا تھا۔
پروڈیوسر گڈو گھانوا نے ایک بار دیویا بھارتی کو وقت کی پابندی کا کہا لیکن وہ سیٹ پر دیر سے پہنچی تو خوفزدہ تھیں کہیں پروڈیوسر انہیں ڈانٹ ہی نہ دیں۔
دیویا بھارتی جنہیں اپنے وقت کی قابل اداکارہ کہا جاتا ہے، نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز 1992ء میں فلم وشواتما سے کیا تھا۔
انہوں نے اسی سال باکس آفس پر شعلہ اور شبنم اور دیوانہ جیسی ہٹ فلم دیں، وہ وقت کی پابندی کرتی تھیں۔
دیوانہ کے فلم پروڈیوسر نے دیویا بھارتی کے بارے میں بتایا کہ ایک بار اداکارہ سیٹ پر تاخیر سے پہنچی تو انہوں نے کار سے صرف اس لیے نیچے اترنے سے انکار کردیا کہ میں انہیں ڈانٹوں گا۔
فلم دیوانہ راج کنور کی ہدایت کاری میں بنی،جو ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے، جو پہلے شوہر کی موت کی اطلاع کے بعد اپنی ساس کے اصرار پر دوسری شادی کرتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد اُس کا شوہر واپس لوٹ آتا ہے۔
اس فلم میں دیویا بھارتی کے پہلے شوہر کا کردار رشی کپور نےادا کیا تھا جبکہ دوسرے شوہر شاہ رخ خان بنے تھے، یہی کنگ خان کی پہلی فلم بھی تھی۔
گڈو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار وہ دیویا بھارتی کا انتظار کررہے تھے تاکہ گانے کی شوٹنگ ہو، انہوں دیو بھارتی کے بارے میں پوچھا تو پتا چلا کہ وہ ایک گھنٹے سے کار میں بیٹھی ہے۔
اس پر فلم پروڈیوسر نے بتایا کہ دراصل وہ خوفزدہ تھی کہ کہیں میں اسے تاخیر سے آنے پر ڈانٹ نہ دوں، آپ تصور بھی کرسکتے ہیں کوئی اسٹار اپنے پروڈیوسر سے اتنا ڈرے؟
گڈو نے بتایا کہ دیویا بھارتی کار سے اُس وقت اتریں جب انہیں یقین دلایا گیا کہ ہم اس کی طرح پاگل نہیں ہیں، یہی وہ فلم ہے جس نے اداکارہ کو فلم فیئر ایوارڈ دلایا۔
دیویا بھارتی اپریل 1993 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ کی بالکونی سے گرنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔