• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی بھارتی گلوکار کی صحت پر مداح کا پرانا تبصرہ وائرل

بھارت کے آنجہانی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کی صحت پر اُن کے مداح کا پرانا تبصرہ وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 مئی کو کے کے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، محبوب گلوکار کی موت پر ان کے مداح تاحال افسردہ ہیں۔

موت سے چند دن قبل ایک مداح نے اُن کی انسٹاگرام ویڈیو پر تبصرہ کیا تھا اور کہا کہ ’سر آپ تھکے ہوئے لگ رہے ہیں، اپنی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں‘۔

کے کے کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداح کا یہ تبصرہ وائرل ہوگیا، جسے کئی لوگوں نے سراہا تو ایک نے کہا کہ کاش کے کے سر آپ کی یہ رائے پڑھ کر مان لیتے۔

کے کے کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداح کا تبصرہ وائرل ہوگیا
کے کے کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداح کا تبصرہ وائرل ہوگیا

گلوکار کے کے کی جس پوسٹ پر مداح نے تبصرہ کیا وہ انہوں نے 19 مئی کو شیئر کی اور اپنے کولکتہ کے دورے کا اعلان کیا، یہی وہ جگہ ہے، جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید