• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کا فیصل قریشی کے انکی عمر پر تبصرے کا کرارا جواب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی اداکارہ صباء قمر اپنے منفرد کرداروں اور انداز کے باعث چھوٹے اور بڑے دونوں پردوں پر جلوے بکھیر رہی ہیں اور ان کی اداکاری کے فینز کی لسٹ سرحد کی دوسری جانب تک طویل ہے جس کی ایک وجہ ان کا اپنی عمر سے کم دکھائی دینا بھی ہے اور انہیں کردار بھی اسی سے ملتے جلتے آفر کیئے جاتے ہیں تاہم ایسے ہی ایک کردار کے بارے میں فیصل قریشی نے ان پر مزاحیہ طنز کیا جس کے جواب میں وہ خود میدان میں آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر38 سالہ اداکارہ کو حال ہی میں اپنے جاری ٹیلی ویژن پروجیکٹ فراڈ کے دوران تجربہ کار اداکار فیصل قریشی کی بالواسطہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل قریشی نے بنا نام لکھے ایک پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ ”بھائی اگر یہ 24 سال کی ہے ڈرامے میں تو مجھے بھی 27 سال کا بنادو“۔ لیکن ہندی میڈیم اسٹار نے ایک چٹ چیٹ سیشن میں فیصل قریشی کے تبصروں پر رد عمل ظاہر کیا ،سیشن میں ان سے سوال کیا گیا کہ فیصل قریشی کی سٹیٹمنٹ پر آپ کیا کہیں گی ۔جس پر اداکارہ نےکہا کہ’’ میں فیصل کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔ صبا قمر نے طنزیہ کہا کہ ʼکیا کروں فیصل جی، پھر بھی ڈراموں میں مجھے ہیروئن لے لیتے ہیں۔ صبا قمر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی شادی کے تنازعات سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے جواب میں ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ وہ عامر لیاقت کو صبر دے، عزت دے اور ہدایت دے۔

دل لگی سے مزید