• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ جاپان کے صدر کا اسحاق ڈار کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے اسحاق ڈار کو پاکستان آکر ملک کی معیشت سنبھالنے کی اجازت دی جائے تاکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام معاشی خوشحالی اور سکون کا سانس لے سکیں۔

ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کے واحد ماہر معیشت ہیں جو ملک کی معاشی نبض کو پوری طرح سمجھتے ہیں لیکن ذاتی غرض، نفرت اور انا کی خاطر اسحاق ڈار جیسی محب وطن شخصیت کو وطن واپسی سے روکا جارہا ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے، حکومت کو چاہیے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان میں حکومتی سطح پر کوئی فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ٹوکیو میں ہونے والی تقریب مسلم لیگ ن چلی کے چیئرمین شیخ تنویر سمیت ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک ریاض جیلانی، ملک یونس، نائب صدر مرزا اکرم سمیت کئی اہم رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

ن لیگ چلی کے چیئرمین شیخ تنویر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 32 ارب ڈالر پاکستان روانہ کرتے ہیں ان کے لیے پارلیمنٹ میں سیٹیں مختص کرنے کا وزیراعظم شہباز شریف کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔

ملک ریاض جیلانی نے شیخ تنویر کو جاپان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی ن لیگ کی تنظیمیں مل کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا لائحہ عمل تیار کریں۔

ملک یونس نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کے لیے اسحاق ڈار سے بہتر کوئی شخصیت نہیں ہوسکتی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید