پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں امپائر علیم ڈار کی طبیعت خراب ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے علیم ڈار کی طبیعت ناساز ہوئی اور وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ علیم ڈار کی جگہ فورتھ امپائر فصیل آفریدی نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔