• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گستاخی کیخلاف کل یوم احتجاج منایا جائیگا‘تحریک تحفظ ناموس رسالت

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ ناموس رسالت کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل،محمد عمر شیخ،مولانا اللہ وسایا، علامہ عنایت اللہ رحمانی، مولانا عبدالرحیم گجر،مفتی محمد عثمان پسروری،ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، حافظ محمد ظفر قریشی، محمد یونس غازی، معاویہ انصاری، مولانا وسیم اسلم، حافظ اللہ دتہ کاشف ،بشارت عباس قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کو بھارت میں گستاخی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا علماءکرام خطبہ جمعہ میں گستاخی کی شدید مذمت کریں گے اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے عرب ممالک نے جس طرح انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے ، پاکستان کے عوام بھی انڈیا کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مکمل اعلان کریں۔
ملتان سے مزید