امریکی اداکار و گلوکار جانی ڈیپ پیر کے روز اس وقت بہت پریشان ہوگئے جب دی گرینڈ ہوٹل برمنگھم سے سیکیورٹی اُنہیں باہر لے گئی۔
اس واقعے کی میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بھاری بھرکم سیکیورٹی اہلکار اداکار کو پکڑ کر ہوٹل سے باہر لے کر جا رہے ہیں تاکہ اُنہیں مداحوں کے ہجوم سے بچایا جا سکے۔
ایک ذرائع نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہےکہ ’اداکار کی سیکیورٹی ٹیم اُنہیں مداحوں کے ہجوم سے محفوظ اور دور رکھنے کے لیے ہوٹل سے باہر لے کر گئی تھی۔‘
رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ جہاں بھی جاتے ہیں مداحوں کا ہجوم اُنہیں گھیر لیتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جانی ڈیپ اس وقت بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے جب سیکیورٹی اُنہیں پکڑ کر ہوٹل سے باہر لے کر جارہی تھی۔